اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ سید امیر محسن ضیائی نے پیر کے دن پاکستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ سعید الہی اور سیکریٹری جنرل رضوان ناصر کے ساتھ ملاقات میں دونوں ممالک کے قریبی باہمی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی مشترکہ مفاہمت کی یادداشتوں کو اپ ڈیٹ کر کے دو طرفہ تعلقات میں توسیع لانے کی آمادگی رکھتی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ سید امیر محسن ضیائی نے اس ملاقات میں مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی نے بیس ممالک میں چھبیس سے زیادہ طبی مراکز قائم کر رکھے ہیں جو ان ممالک کے عوام کو صحت، علاج معالجے اور ماحولیات کے سلسلے میں ضروری خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستان کی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ سعید الہی نے بھی اس ملاقات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کو مضبوط ترین سوسائٹی قرار دیا اور ایران کے ساتھ پاکستان کے زیادہ سے زیادہ تعاون کی امید کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲